بدھ 29 جنوری 2025 - 10:03
مراجع تقلید کی موجودگی میں جشن عید مبعث اور عمامہ گذاری کی تقاریب کا انعقاد + تصاویر

حوزہ/ ایران کے شہر قم میں پیغمبر اسلام (ص) کی عید مبعث کے موقع پر مراجع تقلید کی موجودگی میں جشن عید مبعث اور حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی عمامہ گذاری کی تقاریب منعقد ہوئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر قم میں پیغمبر اسلام (ص) کی عید مبعث کے موقع پر مراجع تقلید منجملہ آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ سبحانی، آیت اللہ جوادی آملی اور آیت اللہ شبیری زنجانی کے دفاتر اور گھروں میں جشن عید مبعث اور حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی عمامہ گذاری کی تقاریب منعقد ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس عظیم عید کے موقع پر شہر عشِ آل محمد (قم) کو بھرپور طریقہ سے سجایا گیا تھا اور حرم حضرت معصومہ (س)، مقدس مسجد جمکران، قم کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مختلف تقریبات اور مراسم کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر لوگوں اور زائرین کی پزیرائی کا بھی خاصا اہتمام کیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha