۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
انقلابی جوانوں کا گلمگرگ کی برفیلی چوٹیوں پر تصویر کے ساتھ شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت

حوزہ/ برف باری اور بارشوں کے باوجود کشمیر میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی پر تقریبات و سیمناروں ویبناروں، ریلیوں اور جلسوں میں کشمیری عوام نے جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹھٹہرتی سردی برف باری اور بارشوں کے باوجود جموں کشمیر کے گوشہ و کنار میں سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کی برسی پر ریلیاں ویبنار سیمنار اور عظیم الشان تقریبات کا انعقاد ہوا۔

جس میں کشمیری انقلابی عوام نے جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کرکے شہید قدس اور ان کے رفقاء کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور سرینگر میں متعدد مقامات پر سیمنار اود تقریبات کا انعقاد ہوا اس کے علاوہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھی خراج عقیدت کی محفلیں اور ریلیاں منعقد ہوئیں۔

مجمع اسلامی کشمیر کے اہتمام سے سٹھسو کلاں میں ایک روزہ یاد شہدا کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام شعراء اور دانشور حضرات نے خطے میں شہید قاسم سلیمانی کے کردار کو بیان کیا اور انقلاب اسلامی کے تئیں لاکھوں شہداء کی قربانیوں کو رول ماڈل قرار دیا۔

 متاب فاونڈیشن کشمیر کے اہتمام سے کاوہ پورہ بانڈی پورہ اور تنظیم المکاتب کشمیر کے اہتمام سے بمنہ بڈگام میں عظیم الشان تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ ماگام قصبہ میں امریکہ مخالف ایک ریلی بھی بر آمد ہوئی جس میں شرکاء نے رہبر معظم انقلاب اور شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس کے تصاویر ہاتھوں میں اٹھائے رکھے تھے اور امریکہ و اسرائیل مخالف فلک شگاف نعرہ بھی لگارہے تھے۔

سرینگر کے گنڈ حسی بٹ، حسن آباد، جڈیبل اور سعدہ کدل میں بھی تقریبات منعقد ہوئی جہاں شرکا نے شہید سلیمانی کے ساتھ والہنانہ عقیدت کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

آخری اطلاعات تک وادی بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری تھا۔درایں اثناء کشمیری انقلابی نوجوانوں نے شہید سلیمانی کے ساتھ محبت و عقیدت کا اظہار منفرد انداز میں کیا جنہوں نے گلمگرگ کی برفیلی چوٹیوں پر شہید سلیمانی کے تصویر کی نمائش کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .