۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
متاب جموں و کشمیر کے زیر اہتمام دو روزہ مطلع الفجر کارگاہ

حوزہ/ اساتذہ کرام نے سماجی انحرافات کی نشاندہی دہی کرتے ہوئے ان کا سد باب کرنے پر زور دیا، تعلیمی و تربیتی پسماندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے دینی تعلیمات کے ماہرین مذہبی تعلیمات اور مروجہ تعلیمات کو تربیتی زیور سے آراستہ کرنے پر تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متاب جموں و کشمیر کی جانب سے رواں ماہ ۲۳ اور ۲۴ تاریخ کو ماگام قصبہ کے وتہ ماگام علاقہ میں جوانوں کے تعلیمی و تربیتی و اجتماعی امور کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں "مطلع الفجر کارگاہ" کا انعقاد کیا گیا، کارگاہ میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی اور اساتذہ کرام نے تربیتی و تعلیمی و مذہبی موضوعات کے ساتھ ساتھ اجتماعی موضوعات پر بھِی روشنی ڈالی۔

تصویری جھلکیاں: متاب جموں و کشمیر کے زیر اہتمام دو روزہ مطلع الفجر کارگاہ کا انعقاد

اساتذہ کرام نے سماجی انحرافات کی نشاندہی دہی کرتے ہوئے ان کا سد باب کرنے پر زور دیا، تعلیمی و تربیتی پسماندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے دینی تعلیمات کے ماہرین مذہبی تعلیمات اور مروجہ تعلیمات کو تربیتی زیور سے آراستہ کرنے پر تاکید کی گئی نظام زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ حکمت نبوی و حکمت علوی پر عمل پیرا ہوکرہی فکر و شعور کو اجاگرکرنے ہمارے سماج کی ترقی پوشیدہ ہے سماج میں فرقہ واریت ، تفرقہ، دھڑبازی ، تنظیم پرستی اور ایک دوسرے کی تضاد میں دینی ، سماجی اور ثقافتی امور کو انجام دینے سے پرہیز دلایا گیا اور نسل نو کو ایک امت ساز نسل بننے پر تاکید کی گئی۔ انسانی سماج کو آسمانی و الہی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے پر بھی توجہ دلائی گئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شرکائے کارگاہ جن میں زیادہ تر تعداد کالج اور یونیوسٹی اسٹوڈنٹس کی تھی جنہوں نے دو اہم موضوع۔ مخلوط تعلیم اور آبی ذرائع و منابع کا تحفظ،پر ماہرین کی نظارت میں آپسی گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور اس سلسلہ میں اہم تجاویز پیش کی جن میں سے مخلوط تعلیم میں تربیتی عناصر کو پختہ کرنے اور انسان ساز تعلیمات کو عام کرنے پر زود دیا گیا آبی ذرائع کے سلسلہ میں عوام اور انتظامیہ کی لاپرواہی اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئ اور پانی کو تحفظ دینے کے سلسلہ بہت سارے طریقہ کار بھی بیان کئے گے جن میں اس بات پر تاکید ہوئی کہ پانی کا درست استعمال اور اسکے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خودعوام الناس کو اپنے گھروں ، محلوں ، قریہ قریہ اور شہروں میں پانی بچاو کی ثقافت کو عام کرنا ہوگا اور انتظامیہ کو بھی ان مسائل پر بھرپور توجہ دینی ہوگی اس سلسلہ میں جو تجاویز سامنے آئی ہیں وہ متعلقہ ادارجات تک پہنچائی جائے گی۔

یاد رہے کہ کارگاہ میں سماجی اور فکری امور کے ساتھ ساتھ معنوی و روحانی امور، پنجگانہ نماز جماعت، تہجد، دعا و مناجات اور اللہ سے راز و نیاز کرنے کے مواقع بھی میسر رکھے گئے۔کارگاہ میں مذہبی و تربیتی امور کے ماہرین اساتذہ و علمائے کرام از جملہ عالیجنابان بشیر احمدبوٹوصاحب، امجد علی ننگروصاحب، منظور احمد ملک صاحب، سید محمد رضوی صاحب، بلال علی ڈار صاحب، عباس افضل صاحب اور محمد یاسین بنڈناری صاحب نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ متاب کےسرپرست حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب بشیر احمد بٹ نے اس بات کی نشاندہی کی سماجی انحرافات اور برائیوں کے سدباب اور نسل جوان کو اعلی تعلیم و تربیت و اخلاق و روحانیت سے آراستہ کرنے کی غرض سے ہی ایسی کارگاہوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ہمارا سماج اور آئیندہ نسل جوان ہر جہت سے ترقی اور بہبود پاسکے۔

آخر میں متاب جموں و کشمیر کی جانب سے تمام شرکائے کارگاہ کواعزازی سند بھی نوازا گیا اور وتہ ماگام کے جوانوں اور مومنین کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔یاد رہے متاب جموں و کشمیر ہر مہینہ طلاب و طالبات کی آگاہی کے لئے تعلیمی و تربیتی ، فکری اور سماجی امور کے سلسلہ میں ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .