۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیدواڑہ

حوزہ/قرآن اور اسلام کے موضوع پر علماء کرام کا بصیرت افروز خطاب سننے کے لیے عوامی سیلاب امنڈ پڑا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/بارہ بنکی: مدرسۂ باب الحوائج کی گرانی میں مرکز فقہ و فقاہت دفتر نمائندگی جہان تشیع آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ وحید خراسانی کی جانب سے مہدوی سماج مرکز فقہ و فقاہت لکھنؤ  کے زیر اہتمام ضلع بارہ بنکی کے سیدواڑہ میں مختلف مقامات پر دوروز دینی و تعلیمی کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے معروف علماء کرام نے دینی مسائل بالخصوص قرآن مجید کے حوالے سے خطاب کر تے ہو ئے کثیر تعداد میں موجود بندگان خدا کو شرانگیزی اور شرپسندوں سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔

مدرسۂ جامعہ باب الحواج کے پانی اور عالم پور (سید واڑہ) کے امام جمعہ والجماعت مولا تا سید محمد مجتبیٰ نے بتایا کہ سید واڑہ میں طویل عرصہ سے دینی تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اس سلسلے میں مرکز فقہ و فقاہت لکھنؤ  دفتر نمائندگی  آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ وحید خراسانی کے لکھنؤ میں قائم مہدوی سماج مرکز فقہ و فقاہت سے رابطہ کیا گیا جس پرادارے نے فوری عمل کرتے ہوۓ بارہ بنکی ضلع سید واڑو میں مدرسہ جامعہ باب الحوائج کے زیر نگرانی دینی تعلیمی کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 10 اور 11 جولائی کوسید داڑو کے عالم پور، حسین گنج(بھٹیا) دیورہ سادات، قادر پور گڑھی، میران پور، موتک پورہ اور سنگورہ طیب میں دو روزه دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا گلریز حیدر، مولانا محمدابوالفضل، مولانا توقیر حسن، مولا زائد عابد، اور مولانا علی حسین نے خطاب کیا۔

مولانا مجتبی نے بتایا کہ کورونا وائرس کی و باء کے مدّنظر محدود لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا تاہم کانفرنس کے بارے میں جیسے جیسے اطلاع عام ہوئی لوگ جوق در جوق شرکت کرنے لگے اور قرب و جوار کے افراد نے سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں شرکت کرکے دینی مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

کانفرنس کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے نامور علماء کرام تشریف لائے تھے جنہوں نے شرکاء کو موجودہ شرپسندانہ حالات سے خبردار کرتے ہوئے قرآن اور اہلبیت(ع) کے پیغامات کے مطابق زندگی گزارنے کی اپیل کی۔

علماء کرام نے کہا کہ موجودہ وقت میں شیطان مختلف اشکال میں سامنے آرہا ہے جس کی وجہ سے کبھی قرآن مجید پر انگلی اٹھائی جاتی ہے اور کبھی اسلام پر اعتراض کیا جاتا ہے تاکہ حقیقی مسلمان کو اس کے مذہب سے بھڑکا کر شیطانوں کی تعداد بڑھائی جاسکے۔ان حالات میں علماء کرام نے کہا کہ جسے نبئ آخر الزمانﷺ کے ذریعہ پھیلائے گے اسلام کو ماننے اور اس پر عمل کر نے والے موجو ہیں، کسی بھی شیطان کو کامیاب نہیں ہونے دیا جاۓ گا اورقرآن کی حفاظت اور اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .