۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
فاطمیہ اکزیبیشن

حوزہ/ مرکز فقہ و فقاہت دفتر آیت الله وحید خرانسانی لکھنؤ ہندوستان، کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء (س) کی شہادت کے موقع پر چھوٹے امام باڑہ میں پنج روزہ اکزیبیشن کا انعقاد ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکز فقہ و فقاہت دفتر آیت الله وحید خرانسانی لکھنؤ ہندوستان، کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء (س) کی شہادت کے موقع پر چھوٹے امام باڑہ میں پنج روزہ اکزیبیشن زندگی شہزادی کونین سلام اللہ علیہا کے تعلق سے منعقد کیا گیا جس میں مختلف قوم و ملت کے افراد نے شرکت کی۔

موصولہ خبر کے مطابق اس اکزیبیشن میں فاطمہ زہرا علیہا السلام کی ازدواجی زندگی پر روشنی ڈالی گئی جس سے سماج کو یہ بتایا جا سکے کہ ایک خوبصورت خاندان کیسے تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ یہ نمائش 16 غرفہ پر مشتمل، ہر غرفہ میں تین بینرز لگے ہوئے ہیں جو شہزادی کی زندگی کی ترجمانی کر رہے ہیں ۔

اطلاع کے مطابق ہر غرفہ کی  ابتداء "مقصد خلقت انسان کیا ہے" سے شروع ہوتی ہے اسکے بعد خانوادہ کی تعریف و مرد و زن کے حقوق کو بیان کرتے ہوئے ظہور امام زمانہ(عجل) پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس اکزیبیشن میں بحیثیت مرد و خواتین راویان موجود ہیں جو لوگوں کو اس نمائش میں لگے بینرز و زندگی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہیں۔ 
معلوم ہوکہ یہ اکزیبیشن 29 جنوری سے شروع ہے اور 2 فروری رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .