حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وادی کشمیر میں نسل جوان کو اسلام ناب محمدی کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی غرض سے متاب جموں و کشمیر کی جانب سے قوم و ملت کی بیٹیوں کے لئے مورخہ ۱۲ مئی کو منعقد ہونے والا تین روزہ تعلیمی تربیتی و فکری کارگاہ مطلع الفجر اتوار کی شام ۱۴ مئی ۲۰۲۳ اختتام پذیر ہوامطلع الفجر کارگاہ میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے مروجہ تعلیم میں مصروف طالبات نے شرکت کی۔
تصویری جھلکیاں:
جموں و کشمیر میں"تین روزہ تعلیمی، تربیتی و فکری کارگاہ مطلع الفجر" کا انعقاد
اس تین روزہ کارگاہ میں جامعۃ الزہرا اور بنت الھدی قم سے فارغ التحصیل معلمات معلمہ سیدہ زاہدہ، معلمہ سیدہ فھمینہ، معلمہ مرجانہ اختر، معلمہ زمرودہ اختر، معلمہ تنویرہ اختر اور معلمہ بلقیس جان کے علاوہ دیگر دینی شخصیات نے شرکت کی۔
معلمات نے اپنے دروس کے دوران عصرحاضر میں دین اور دینی تربیت کی اہمیت و ضرورت کے سلسلہ میں تعلیمی، تربیتی اور سماجی مسائل و مشکلات کے راہ حل کے لئے دینی بنیادوں کو مضبوط بنانے پر زور دیااور سماجی فساد و انحرافات سے مقابلہ کرنے کے طریقہ کار بیان فرمائے، معلمات کی نگرانی میں دروس کے علاوہ طالبات کے درمیان مختلف موضوعات جیسے، سوشل میڈیا، جوانوں کی ذمہ داریاں، پاکیزہ معاشرہ، سماجی انحرفات مورد بحث و گفتگو قرار پائے۔
کارگاہ میں سماجی مشکلات بالخصوص منشئیات اور mantel Helth کے سلسلہ میں وادی کشمیر کی معروف کلینکل سائکولوجیسٹ اور منشئیات سے مبارزہ کرنے والی خاتون محترمه لیلی قریشی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اسٹوڈنٹس کو درپیش روحی و روانی مسائل کے حل کے سلسلہ میں آگاہی دی اور انہیں دور حاضر میں منشئیات اور فاسد ماحول سے اپنے آپ کو محفوظ بنانے پر زور دیا علاوہ از این جسمانی اور طبی مسائل کی مشہور ڈاکٹر سیدہ معصومہ نے بھی اسٹوڈنٹس کو صحت و سلامتی کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کی۔
کارگاہ میں طالبات نے "شـہداء اور جـجاب و عفاف" کی نمائش بھی منعقد کی جس کا مقصد یہ پیغام عام کرنا تھا کہ سماجی مشکلات کا اہم ترین حل حجاب و عفت ہے۔
کارگاہ کے اختتام پر تمام طالبات کے درمیان اعزازی سند بھی کی گئی اور بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے والی طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا یہ تین روزہ کارگاہ وادی کشمیر کے معروف اسلامی اسکالر حجت الاسلام و المسلمین بشیر احمد بٹ صاحب کی زیرسرپرستی منعقد ہوا جس کا اہتمام متاب جموں و کشمیر کی جانب سے کیا گیا تھا۔