۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عفاف و حجاب

حوزہ / مدرسہ علمیہ ریحانۃ الرسول قشم (ص) کی سربراہ نے کہا: عفت و حیا ایک اہم ترین اخلاقی خوبی ہے، جو قدرتی طور پر انسانی اعمال اور طرز عمل کو منظم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو دئے گئے ایک انٹرویو میں مدرسہ علمیہ ریحانۃ الرسول قشم (ص) کی سربراہ محترمہ خدیجہ غلامی نے عفاف و حجاب ڈے کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دینی تعلیمات کے مطابق شرم و حیا ایمان کی علامت میں سے ہیں کہ جس کا سب سے بڑا درجہ خدا کے سامنے حیا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایک حقیقی مومن اپنے ہر قدم پر اپنے آپ کو خدا کے حضور حاضر سمجھتا ہے اور خدا سے شرم و حیا کی بنیاد پر گناہ کرنے سے باز رہتا ہے۔

مدرسہ علمیہ ریحانۃ الرسول قشم (ص) کی سربراہ نے کہا: معاشرے سے بے حیائی کی روک تھام کا واحد علاج ایمان اور مذہبی عقائد کی مضبوطی میں مضمر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .