۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللَّہ شیخ محمد تقی مصباح یزدی رحمۃ اللہ علیہ کی خبر رحلت پر ارکان مجتمع علماء خطباء ممبئی ہندوستان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی رحلت سے عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللَّهِ الرحمن الرحیم 

إنا لِلّٰهِ و إنا إلیه راجعون

مدافع رہبری، عمار رہبری، فلسفی، متکلم، فقیہ، مجاہد، معلم اخلاق، حضرت آیت اللَّہ شیخ محمد تقی مصباح یزدی رحمۃ اللہ علیہ کی خبر رحلت نے علمی حلقوں میں سوگ کا سماں بنا دیا، تقریبا سارا جہاں سوگوار ہو گیا۔

حضرت آیت مصباح یزدی کی رحلت سے عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

امام مہدی عجل اللّٰه فرجہ، 
مقام معظم رہبری امام خامنہ ای حفظہ اللہ، ملت شہید پرور ایران اسلامی، مرحوم کے اہل خانہ اور شاگردوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں۔

خدایا ظہور امام مہدی علیہ السلام کو حضور رہبر میں مقدر و معجل فرما، مراجع عظام و علماء کرام کا سایہ مستدام، اور انقلاب اسلامی کی حفاظت فرما، مؤمنین و مستضعفین جہان کو حکومت امام مہدی علیہ السلام کی جانشینی عطاء فرما۔

مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .