۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کتاب "زندہ شہید"

حوزہ/ شہدائے اسلام کی برسی کے موقع پر منعقد مجلس ایصال اور جلسۂ تعزیت میں آل انڈیا شیعہ کونسل کی طرف سے کتاب زندہ شہید کے تیسرے انڈیشن کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ یہ پروگرام آل انڈیا شیعہ کونسل کی طرف سے مصطفی باد دہلی میں منعقد ہوا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہدائے اسلام کی برسی کے موقع پر منعقد مجلس ایصال اور جلسۂ تعزیت میں آل انڈیا شیعہ کونسل کی طرف سے کتاب زندہ شہید کے تیسرے انڈیشن کا رسم اجرا عمل میں آیا ۔ یہ پروگرام آل انڈیا شیعہ کونسل کی طرف سے مصطفی باد دہلی میں منعقد ہوا ۔

یہ جلسۂ تعزیت شہید جنرل قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی المہندس ، شہید آیۃ اللہ باقر النمر اور شہید فخری زادہ کے ایصال ثواب کے لئے منعقد ہوا ۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور میں سفیر جمہوری اسلامی ایران جناب ڈاکٹر علی چگینی نے شرکت فرمائی ۔

تعزیتی پیغامات کے بعداردو زبان میں  شہید قاسم سلیمانی کے متعلق لکھی گئی سب سے پہلی کتاب " زندہ شہید"کا رسم اجرا ء سفیر جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر علی چگینی کے ہاتھوں عمل میں آیا ، اس موقع میں سفیر ایران کے ہمراہ مولانا جنان اصغر مولائی ، مولانا سید جلال حیدر نقوی ، ایرانی جمہوری اسلامی کے سفارت کار جناب ڈاکٹر آیۃ اللہی ، مولانا مرزا عمران علی ،مولانا احسان رضوی ، مولانا مردان علی ...وغیرہ موجود تھے ۔

یہ بات پیش نظر رہے کہ کتاب "زندہ شہید " حجۃ الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری نے صرف پچیس دنوں میں تحریر کی تھی اور پہلی مرتبہ شہید قاسم سلیمانی کے چالیسویں کے موقع پر العارف اکیڈمی پاکستان سے شائع ہوئی تھی ۔ پوری کتاب ۳۱۰ صفحات پر مشتمل ہے جس میں شہید قاسم سلیمانی کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے ، کتاب کو دلچسپ بنانے کے لئے شہید کے چنندہ خاطرات کو"یادوں کے اجالے" کے عنوان کے تحت رکھاگیاہے اور آخر میں شہید کی زندگی کی اہم تصویریں شامل کی گئی ہے ، مجموعی طور پر کتاب اپنے موضوع کے اعتبار انتہائی جامع اور مفید ہے ، یہ کتاب تیسری مرتبہ شعور ولایت فاؤنڈیشن (لکھنؤ) سے شائع ہوئی ہے ۔
رسم اجرا کے بعد حجۃ الاسلام مولانا جنان اصغر مولائی نے مجلس ایصال ثواب سے خطاب کیا اور شہدائے اسلام کی زندگی پر روشنی ڈالی ، مجلس کے اختتام پر شہدائے اسلام کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور سامعین کی خدمت میں کتاب "زندہ شہید"تقدیم کی گئی ۔

خواہشمند حضرات کتاب حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں :
(+91) 9119644122

مؤلف کتاب "زندہ شہید" حجۃ الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Younis Ali Nanda IN 16:03 - 2021/01/03
    0 0
    Shaheed koum ko zinda rakhte hai aur yaade shohda ahiya krna shahadat se kum nh