حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ عزاخانہ قتیل العبرات کی متولی محترمہ سیدہ نصرت نقوی نے آج ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی ڈاکٹر سعید طالبی نیا سے ملاقات کی اور شیعیان پاکستان و ملکی حالات پہ تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ یکم جنوری 2023 میں شہید قاسم سلیمانی کے تقریری مقابلے میں دعوت دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سعید طالبی نے اپنی نیک دعاووں سے نوازا اور امید ظاہر کی کہ شہید قاسم سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ اور ان شاء اللہ تمام مسلمانان عالم متحد ہوکر اسلام کی سربلندی کے لیے کام کریں گے۔