۲۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۹ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 17, 2024
دبیر شورای علمی تربیتی حوزه های علمیه خواهران در جمع مدیران و معاونان استان یزد

حوزہ/ شہید قاسم سلیمانی کے دوست’محمود خالقی، نے شہید قاسم سلیمانی کو آیت " إِنَّ هَذَا کَانَ لَکُمْ جَزَاءً وَکَانَ سَعْیُکُمْ مَشْکُورًا " کا مل مصداق قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے صوبہ یزد میں حوزات علمیہ خواہران کے علمی اور تربیتی کونسل کے سکریٹری نے صوبہ یزد کے حوزات علمیہ خواہران کے پرنسپلز اور نائب صدر کے اجتماع میں آیت "إِنَّمَا نُطعِمُکُم لِوَجهِ ٱللَّهِ لَا نُرِیدُ مِنکُم جَزَاءوَلَا شُکُورًا» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اگر کسی کا نیک عمل کرنے کا مقصد صرف خدا کی خوشنودی کے لیے ہو تو اسے ’رب شکور‘ حوصلہ دے گا اور جنت میں شراب طہور پلانے کی ذمہ داری لے گا، "وَسَقَاهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا" اور اسے اس کی جزا دے گا، ’’إِنَّ هَذَا کَانَ لَکُمْ جَزَاءً وَکَانَ سَعْیُکُمْ مَشْکُورًا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا: شہید قاسم سلیمانی جنہوں نے اپنی پوری زندگی خدا کی مخلصانہ خدمت میں گزاری، وہ اس آیہ کریمہ کے مصداق ہیں۔

حوزات علمیہ خواہران کے علمی اور تربیتی کونسل کے سکریٹری نے دوستی کو خیر خواہی، خدا کے تمام بندو سے دوستی، خدمت خلق کی نیت اور ان تواضع سے تعبیر کیا اور مومنین کی اہم خصوصیات کا ذکرتے ہوئے کہا: شہید سلیمانی نے زندگی بھر لوگوں سے محبت کی، لوگوں کی خدمت کی اور ہمیشہ توضع سے پیش آئے۔

حجت الاسلام و المسلمین محمد کارگر شورکی، صوبہ یزد کے حوزات علمیہ خواہران کے ڈائرکٹر نے شہید قاسم سلیمانی کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ سبحانہ وتعالی سے ہمیشہ اس عظیم اور ہر دل عزیز شہید کی راہ پر چلنے کی توفیقات کی دعا مانگی۔

اس کے علاوہ حوزہ علمیہ خواہران کی پروفیسر اور ڈائریکٹر محترمہ منصورہ قیاسی نے بھی شہداء خصوصاً شہید سردار قاسم سلیمانی کی یاد کو زندہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور اپنی تقریر میں اخلاقی مسائل پیش کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .