۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حاج قاسم سلیمانی

حوزہ/ روسی افسر نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا نام مزاحمت کی علامت کا نام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی پارلیمنٹ ڈوما کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران سے تعلق رکھنے والے شہید قاسم سلیمانی کا نام ، روسیوں کے لئے مزاحمت کی علامت ہے۔

لیونیڈ سلوتسکی نے ماسکو میں ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور غیر ملکی نیٹی آیوگ کے سربراہ ’’وحید جلال زادہ ‘‘سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں ، انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا نام روسیوں کے لئے مزاحمت کی علامت اور کلید ہے، کیونکہ انہوں نےکبھی بھی امریکی تسلط کو برداشت نہیں کیا۔

لیونیڈ نے کہا کہ شہید سلیمانی نے دنیا کو ثابت کیا کہ امریکی طاقت کھوکھلی ہے اور کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے بتایا کہ شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں روس میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے ، جس کے تحت مقامی ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور غیر ملکی آیوگ کے سربراہ ، وحید جلال زادہ نے شہید قاسم سلیمانی کے سلسلے میں اس پروگرام کے انعقاد اور روس کے ذریعہ ان کی یاد کو تازہ دم کرنے پر روس کی تعریف کی اور کہا: کہ اگر کچھ ممالک مشترکہ امور پر متحد ہیں تو ، امریکہ کی اگڑ اور غرور کو پانی پانی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایک واضح مثال شام ہے جہاں ایران اور روس کے باہمی تعاون سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازش مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران اور روس دونوں ہی امریکہ کی طرف سے زبردست دباؤ اور پابندیوں کا شکار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .