۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله سیدجعفر سیدان

حوزہ /حوزہ علمیہ خراسان ایران کے مایہ ناز استاد نے کہا کہ معنی و مفہوم کے لحاظ سے خطبۂ فدکیۂ حضرت زہراء (س) جامع ترین اور مکمل خطبہ ہے، کیونکہ تاریخ میں ہمیں اسلام کے مختلف مسائل اور اس کے مستقبل کے بارے میں ایسا مکمل اور جامع ترین خطبہ کہیں نہیں ملتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ ‌‌‌‌اللہ سید جعفر سیدان نے مشہد مقدس میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب میں، حضرت زہرا (س) کی عظیم شخصیت اور آپ کے بارے میں ائمۂ اطہار علیہم السلام کی احادیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ (س) کی عظیم شخصیت کے بارے میں متعدد احادیث نقل ہوئی ہیں۔

استادِ حوزہ علمیہ خراسان نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کو علم، حلم اور دنیا کی تمام خوبیوں کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ امام صادق (ع) حضرت زہراء (س) کے بارے میں فرماتے ہیں: خدا کی بارگاہ میں حضرت زہرا (س) کیلئے 9 نام ہیں، جن میں سے ایک معنی حضرت کا مبارک وجود ہے جو ہر عیب اور نقض سے پاک اور منزہ ہے۔

آیة الله سیدان نے ایام فاطمیہ اور شعائر اسلام کے احیاء کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ رسول اللہ (ص) کی رسالت اور مکتبِ اسلام کے تحفظ، شعائر کی تعظیم اور ایام فاطمیہ جیسی رسومات کے انعقاد میں ہے، کیونکہ ان رسومات میں دین کے حقائق اور معصومین علیہم السلام کے فضائل کو بیان کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معنی و مفہوم کے لحاظ سے حضرت زہراء (س) کا خطبۂ فدکیہ جامع ترین اور مکمل خطبہ ہے، کیونکہ تاریخ میں ہمیں اسلام کے مختلف مسائل اور اس کے مستقبل کے بارے میں ایسا مکمل اور جامع ترین خطبہ کہیں نہیں ملتا۔

آیة ‌الله سیدان نے مزید کہا کہ سب سے اہم چیز جو انسان کو پاداش الٰہی تک پہنچاتی ہے وہ دین کو سمجھنے، سیکھنے اور اس پر عمل کرنے میں صبر اور استقامت کا مسئلہ ہے، لہٰذا ہمیں کامیاب ہونے کیلئے اس مسئلے کو اپنی زندگیوں میں نمونۂ عمل قرار دینا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .