۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آستانه

حوزہ/ مدرسۂ علمیہ حضرت زینب (س) آستانہ ایران میں یومِ طلبہ کے موقع پر، ایک سیمینار بعنوان  "جہادِ تبیین حضرت زہرا (س) کی سیرت میں“ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسۂ علمیہ حضرت زینب (س) آستانہ اراک ایران میں یومِ طلبہ کے موقع پر، ایک عظیم سیمینار بعنوان "جہادِ تبیین حضرت زہرا (س) کی سیرت میں“ منعقد ہوا۔

سیمینار سے خطاب میں مدرسہ کی استاد محترمہ خدیجہ قربانی نے حضرت زہرا (س) کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حالات حاضرہ کے پیشِ نظر، حضرت زہرا (س) کی سیرت اور راہ پر گامزن رہنے کے ساتھ، ہمارا فرض ہے کہ ہم حضرت زہرا (س) کے جہادِ تبیین پر عمل کریں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبۂ مرکزی ایران کے حوزہ علمیہ خواہران کی معلمہ محترمہ سعیده ایزد پناہ نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) جہادِ تبیین کی بانی ہیں۔درحقیقت کربلا میں حضرت زینب (س) کا کردار، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے جِہادِ تبیین کا تسلسل تھا۔

حوزہ علمیہ خواہران ایران کی استاد نے مزید کہا کہ جب امتِ اسلامی انحرافات کا شکار ہوئی اور معاشرے کی قیادت، امامت کی قیادت سے ہٹ کر ایک باطل قوت کے ہاتھ آئی اور وہ فاسد اور باطل قوت اسلامی معاشرے میں ہزاروں مسائل کو جنم دے رہی تھی تو ایسے میں حضرت فاطمہ زہرا (س) نے خاموشی اختیار کئے بغیر آپ نے جہادِ تبیین کا سہارا لیا۔

محترمہ ایزد پناه نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) نے جہادِ تبیین میں اپنے آنسوؤں اور خطبات سے بھرپور استفادہ کیا۔

انہوں نے جہادِ تبیین کی ضرورت کے بارے میں رہبرِ انقلابِ اسلامی امام خامنہ ای کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے دورِ حاضر میں لوگوں کی ذمہ داریوں کے سلسلے میں کہا کہ جہادِ تبیین معاشرے میں اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھنے والے تمام لوگوں پر فرض ہے۔ رہبرِ انقلاب نے فرمایا: آج ہم سب کو جہادِ تبیین کے میدان میں آگے بڑھنا ہے؛ یعنی وہ میدان جہاں صدیقۂ اطہر (س) نے اپنی زندگی کے آخری لمحات تک لوگوں کو حقائق سے روشناس کرایا۔

محترمہ سعیدہ ایزد پناه نے کہا کہ حضرت زہرا (س) نے اپنے معرکۃ الآراء خطبوں میں تخلیقِ انسان کی حکمتیں بیان فرمائی ہیں۔ اسلام کی اس عظیم المرتبت خاتون کی نظر میں، دنیا کی خلقت کا مقصد، تخلیقِ انسان کی بامقصد بنیاد اور اساس ہے اور دنیا کی تمام مخلوقات کمال کے درجہ پر فائز ہونے کیلئے کوشاں ہیں اور حکمتِ الٰہی کا تقاضا بھی، بامقصد تحریک میں ان کی مدد کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .