۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین صافی گلپایگانی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن صافی گلپائیگانی نے اپنے درس خارج میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: ہمارا عقیدہ اور راستہ وہی ہے جو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا عقیدہ اور طریقہ تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن صافی گلپائیگانی نے اپنے درس خارج میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: ہمارا عقیدہ اور راستہ وہی ہے جو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا عقیدہ اور طریقہ تھا۔

استاد حوزہ علمیہ قم نے مزید کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی خوشنودی اللہ تعالی کی خوشنودی ہے اور یہ حضرت صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا کی عظمت پر دلالت کرتی ہے، پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا:رِضَا فَاطِمَةَ مِنْ رِضَایَ وَ سَخَطُ فَاطِمَةَ مِنْ سَخَطِی وَ مَنْ أَحَبَّ فَاطِمَةَ اِبْنَتِی فَقَدْ أَحَبَّنِی وَ مَنْ أَرْضَی فَاطِمَةَ فَقَدْ أَرْضَانِی وَ مَنْ أَسْخَطَ فَاطِمَةَ فَقَدْ أَسْخَطَنِی (الامامه والسیاسه ص ۳۱) فاطمہ کی خوشنودی میری خوشنودی ہے اور فاطمہ (ص) کی ناراضگی میری ناراضگی ہے، جس نے میری بیٹی فاطمہ سے محبت کی گویا اس نے مجھ سے محبت کی، جس نے فاطمہ (س) کو راضی کر لیا گویا اس نے مجھے راضی کر لیا، اور جس نے فاطمہ کو ناراض کیا گویا اس نے مجھے ناراض کیا۔ نیز پیغمبر اسلام ؐ نے فرمایا: فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّی مَنْ آذَاهَا فَقَدْ آذَانِی وَ مَنْ آذَانِی فَقَدْ آذَی اَللَّهَ ۔ فاطمہؑ میرا پارہ جگر ہے، جس نے فاطمہ کو اذیت دی گویا اس نے مجھے اذیت دی۔

انہوں نے کہا: ہمارا عقیدہ اور راستہ وہی ہے جو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا عقیدہ اور راستہ ہے، آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی اپنے ایک بیان میں کہا: اپنے ایک سفر کے دوران میں مدینہ کے ایک عالم سے گفتگو کر رہا تھا کہ اس نے کچھ شیعہ عقائد اور کچھ مشہور صحابہ کے بارے میں پوچھا تو میں نے جواب دیا کہ ہمارا عقیدہ اور رائے وہی ہے جو رسول اللہ کی بیٹی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا عقیدہ ہےاس کے پاس جب کوئی جواب نہیں رہا تو خدا حافظی کر کے چلا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .