۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مولانا اسلم رضوی 

حوزہ/ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا یعسوب عباس نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ شیعہ پرسنل لا بورڈ شیعوں کے سماجی, ملی , اقتصادی اور علمی مسائل حل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبرا تھانہ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا کی جانب سے ایک عظیم الشان سیمینار و مجلس کا انعقاد ہوا۔ اس اہم جاذب و دلکش پروگرام کی صدارت مولانا اسلم رضوی نے کی اور پچاس سے زیادہ بزرگ و معتبر علما اور سیکڑوں مومنین و مومنات نے اپنی نورانی شرکت سے پروگرام کو پر رونق بنایا۔

تمام علماء مل جل کر موجودہ چیلنج کا مقابلہ کریں، مولانا اسلم رضوی 

پروگرام کے کنوینر مولانا علی عباس وفا نے ابتدا میں آنے والے تمام مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کیا اور پروگرام کا آغاز کرنے کے لیے مولانا عقیل ترابی کو آفیشیلی نظامت کے لیے مدعو کیا۔ مولانا موصوف نے بھی اس اہم ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے اپنی بہترین اور قابل رشک نظامت کے ذریعے پروگرام کو کامیاب کرنے میں بہترین رول ادا کیا۔

تمام علماء مل جل کر موجودہ چیلنج کا مقابلہ کریں، مولانا اسلم رضوی 

جناب فصاحت جونپوری اور جناب ساحل عارفی نے سب سے پہلے بارگاہ صدیقہ طاھرہ میں زبردست منظوم نذرانہ عقیدت و تحسین پیش کیا۔

شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا کے صدر مولانا ظہیر عباس رضوی نے اپنی نہایت کامیاب تقریر میں پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس پر خطر دور میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کی شدید ضرورت کا احساس ہوتا ہے۔

بورڈ کے اہم رکن اور خطیب اکبر کے جانشین مولانا اعجاز اطہر نے اپنی اہم تقریر میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت کو بیان کیا اور فرمایا کی اگر حضرت علی علیہ السلام نہ ہوتے تو فاطمہ س کا کوئی کفو نہ ہوتا۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا یعسوب عباس نے حاضرین سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہال میں حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ شیعہ پرسنل لا بورڈ شیعوں کے سماجی, ملی , اقتصادی اور علمی مسائل حل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

تمام علماء مل جل کر موجودہ چیلنج کا مقابلہ کریں، مولانا اسلم رضوی 

اسی طرح آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید صائم مھدی نے اپنی عالمانہ تقریر میں حضرت فاطمہ س کی عظمت کو قران و حدیث کی روشنی میں قانع کنندہ دلیل و برھان کے ساتھ بیان کیا۔

پروگرام کے اختتام پر مولانا اسلم رضوی چیف آف شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا نے مجلس عزا سے خطاب کیا اور اس نہایت ہی کامیاب پروگرام میں شریک ہونے والے تمام علما , خطبا , ذاکرین , شعرا, مومنین اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .