پیر 19 مئی 2025 - 18:49
فجر میڈیا قم المقدسہ میں مولانا سید کلب جواد نقوی کی آمد

حوزہ/ فجر انسٹیٹیوٹ ایک ایسا ادارہ ہے جو شیعہ مذھب اور شیعہ عقیدوں کا دفاع کرتاہے اور مذھب حقہ پر ہونے والے اعتراضات کا تحقیقی اور مستند جواب دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فجر انسٹیٹیوٹ ایک ایسا ادارہ ہے جو شیعہ مذھب اور شیعہ عقیدوں کا دفاع کرتاہے اور مذھب حقه پر ہونے والے اعتراضات کا تحقیقی اور مستند جواب دیتا ہے۔

اگرچہ یہ کام ہمارے علماء ہمیشہ سے انجام دیتے ائے ہیں لیکن کیونکہ اج کتابوں سے زیادہ سوشل میڈیا کا دور ہے اس لیے فجر میڈیا اج کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس فریضے کو انجام دے رہا ہے ۔

فجر میڈیا کے ڈائریکٹر مولانا سراج حسین نے مزید بتایا :

یوٹیوب پر فجر انسٹیٹیوٹ کے کئی چینلز ہیں ۔ جوانوں کے لیے فجر میڈیا، بچوں کے لیے فجر جونیئر مجالس و محافل کے لئے مدح و عزا چینل، اور فجر اڈیو بکس وغیرہ۔

آج حجۃ السلام و المسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی فجر میڈیا کے قم میں واقع مرکزی دفتر پہنچے اور پوری ٹیم سے ملاقات کی۔

قبلہ موصوف ادارے کی کارکردگی دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور سب کی حوصلہ افزائی کی۔

ساتھ ہی آپ نے غدیر کے موضوع پر ایک پروگرام بھی ریکارڈ کروایا۔

یہ پروگرام عنقریب فجر میڈیا کے یوٹیوب چینل سے نشر کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha