حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حاجی محمد جواد اصفہانی پونہ کے مرکزی امامباڑے میں انقلاب اسلامی ایران کی ۴۲ ویں سالگرہ پر منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا کے روح رواں حجت الاسلام آقای سید محمد اسلم صاحب نے فرمایا " انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کا سب سے اہم سبب یہ تھا کہ اس انقلاب کو امام خمینی جیسا عظیم الشان رہبر ملا اور غیرت دار،شجاع، مومن و مخلص اور شہید پرور قوم ملی جس کی وجہ سے انقلاب اسلامی آج بھی پورے وقار کے ساتھ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔
مولانا موصوف نے کہا کہ اس کی کامیابی کا دوسرا اہم سبب یہ ہے کہ اس انقلاب کو امام زمانہ عج کی سرپرستی حاصل ہے اس لیے اگر ساری طاقتیں مل کر بھی اس انقلاب کو ختم کرنا چاہیں تو وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکتی ہیں۔
مولانا نے مزید بیان کہ امام خمینی کی جانگداز اور دلسوز رحلت کے بعد اس انقلاب کی باگ ڈور ایک ایسے عظیم و مدبر شخص کے پاکیزہ ہاتھوں میں آئی جسے سید علی خامنہ ای کہتے ہیں الحمد للہ یہ عبد خدا و رجل کبیر اپنی تدبیر و فراست ایمانی سے انقلاب کی عمارت کو روز بروز مضبوطی عطا کر کے اس پر پرچم حق بلند کیے ہوئے ہے اور اسلام ناب محمدی کی حقیقی شکل دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔
شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر یہ امام زمانہ کی تائید شدہ حکومت نہ ہوتی تو آج داعش اسلام کی شکل کو بگاڑ چکا ہوتا۔
آخر میں مولانا نے شہید قاسم سلیمانی کو یاد کیا اور فرمایا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت سے ایران کے انقلاب کو مزید تقویت ملی ہے اور اس کے دشمنوں کو مایوسی۔