۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
برگزاری درس اخلاق حوزه علمیه خوزستان

حوزہ/ استادِ حوزہ علمیہ قم نے اہواز کے دینی طلاب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بعض انسان خدا کے علاوہ دوسروں سے امید لگائے بیٹھے ہیں، جبکہ اگر کسی کے پاس خدا ہے تو اس کے پاس سب کچھ ہوتا ہے اور خدا ہی دنیا و آخرت کا مالک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ صوبۂ خوزستان کے طلاب کو درس اخلاق دیتے ہوئے حوزه علمیہ قم کے ممتاز استاد حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد فقیہی نے کہا کہ جس کے پاس خدا ہے اس کے پاس سب کچھ ہے اور بدقسمتی سے بعض انسان خدا کے علاوہ دوسروں سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔

درس اخلاق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین فقیهی نے کہا کہ اخلاقی مسائل میں انسانی نفس سے متعلق، ایک موضوع ہے کہ جس کے بارے میں ہمیں بہت ہی محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان خود اپنے نفس کی تربیت کرنا چاہتا ہے، خود ہی پرہیزگار بننا اور نماز شب پڑھنا چاہتا ہے، جب کہ انسان کو متقی بننے کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا اور طلب کرنی چاہیئے، کیونکہ یہ اللہ ہی ہے جو انسان کو متقی اور پرہیزگار بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اعلیٰ مقام اور مرتبہ پر فائز ہونے کیلئے اپنے نفس کے اندر موجود انا کو ختم کرنا چاہیئے اور یہ سمجھنا ہوگا کہ سب کچھ خدا کے ہاتھ میں ہے۔

استادِ حوزہ نے آیت «أَلَیْسَ اللَّهُ بِکَافٍ عَبْدَهُ» کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ بدقسمتی سے بعض انسان خدا کے علاوہ دوسروں سے امید لگائے بیٹھے ہیں، جبکہ اگر کسی کے پاس خدا ہے تو اس کے پاس سب کچھ ہوتا ہے اور خدا ہی دنیا و آخرت کا مالک ہے۔

انہوں نے زندگی میں خدا کی یاد سے غافل نہ ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم مقام و مرتبہ اور شہرت کے پیچھے اس قدر بھاگتے ہیں، ہم یادِ الٰہی سے غافل ہو گئے ہیں، جب کہ ہمارا تمام امور میں اللہ تعالیٰ محور و مقصد ہونا چاہیئے تھا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فقیہی نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کے تمام مراحل میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنا چاہیئے اور ہم جو کچھ بھی انجام دیں وہ سب اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کیلئے ہونا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .