حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کرمانشاہ ایران کے مایہ ناز استاد اخلاق حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج سید مجتبی معصومی لاری قلیل عرصہ علیل رہنے کے بعد کل کرمانشاہ میں انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم و مغفور کی تشییع، آج رات نماز مغربین کے بعد المہدی مسجد کرمانشاہ میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق، مرحوم کے جسد خاکی کو کل بروز پیر 12 دسمبر صبح 10:00 بجے کرمانشاہ کی جامع مسجد کے سامنے تشییع کے بعد گلزار شہداء میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
مرحوم کی مجلس ترحیم پیر کی شام 3:00 سے 4:38 تک المہدی مسجد کرمانشاہ میں منعقد ہو گی۔
کرمانشاہ میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور امام جمعہ آیۃ اللہ مصطفی اور کرمانشاہ کے گورنر انجینئر امیری مقدم نے ایک مشترکہ پیغام میں، استاد اخلاق حجۃ الاسلام والمسلمین معصومی لاری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔