حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر حاجی آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین ابراہیم شریفی نے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جو چیز مغربی دنیا کے لئے رنج و تکلیف کا باعث ہے وہ مضبوط اور آزاد ایران کا وجود ہے۔
انہوں نے کہا: مغربی ممالک اور بالخصوص امریکہ بہت ساری مشکلات سے دچار ہے جس کی وجہ سے ان کی طاقت اور استحکام کو زوال کا سامنا ہے۔ ان حالات میں وہ ایران کی منفی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش میں ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین شریفی نے مزید کہا: ملک کے تعلیمی مراکز میں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ دشمن کی نظر ہمارے تعلیمی مراکز پر ہے۔
انہوں نے کہا: اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ادارۂ تعلیم و تربیت ملک کا اہم ترین ادارہ ہے۔ اس کی مشکلات صرف اقتصادی نہیں ہیں۔
شہر حاجی آباد کے امام جمعہ نے کہا: ایرانی عوام نے مختلف ادوار میں اپنی شکایات اور اعتراضات کو حکام تک پہنچایا ہے لیکن ایران میں حالیہ مشکلات کا سبب بلوائیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ انہوں نے اپنے فسادات سے ان لوگوں پر بھی ظلم کیا ہے جو اپنی صدائے احتجاج کو حکام تک پہنچانا چاہتے تھے۔