۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حضرت آیت الله جوادی آملی در دیدار حجت الاسلام و المسلمین محمد اشرفی اصفهانی

حوزہ / اگر لوگوں اور ان کی روٹی کے درمیان فاصلہ آ جائے تو دین باقی نہیں رہے گا۔ اقتصاد یعنی ملک کی روٹی (روزی) اور اقتصاد کے بغیر لوگوں کا دیندار رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ جوادی آملی نے حجت الاسلام و المسلمین محمد اشرفی اصفہانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: مرحوم کلینی (رہ) نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک روایت نقل کی ہے جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارگاہِ خداوندی میں دعا کی ہے کہ لوگوں اور ان کی روزی، روٹی کے درمیان جدائی نہ ہو کیونکہ اگر لوگوں اور ان کی روزی، روٹی کے درمیان فاصلہ آ جائے تو ان کا دین بھی باقی نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا: اقتصاد یعنی ملک کی روٹی (روزی) اور اقتصاد کے بغیر لوگوں کا دیندار رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔

آیت اللہ جوادی آملی نے مزید کہا: فارسی زبان میں جس کی جیب خالی ہو اسے "گدا" کہتے ہیں۔ قرآن مجید نے ایسے شخص کو "فقیر" کے نام سے یاد کیا ہے۔

انہوں نے کہا: لغت میں فقیر ایسے شخص کو کہتے ہیں جس کی کمر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہوں اور وہ کھڑے ہونے کی طاقت نہ رکھتا ہو۔ جس ملت و قوم کی جیب خالی ہو وہ بھی کھڑے ہونے کی طاقت نہیں رکھتی ہے پس حکام کو عوام کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: صحیفہ سجادیہ کی نورانی دعاؤں میں سے ایک میں آیا ہے کہ "خدایا ہمیں توفیق عطا کر کہ ہم "حسن الولایہ" کے مالک بنیں اور "سوء الولایہ" کے مالک نہ ہوں"۔ حسن الولایہ کا مطلب ہے "اچھی مینجمنٹ" یعنی ایک شخص کے پاس یہ صلاحیت ہو کہ وہ اپنے ماتحت افراد کی اچھی طرح مینجمنٹ کر سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .