۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
آیت الله سعیدی

حوزہ / ایران کے شہر قم کے امام جمعہ نے کہا: اس وقت اسلامی نظام میں بہترین خدمت لوگوں کی مشکلات کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے نظام میں ہر وہ کام جو اسلامی نظام کی بہتری کے لئے انجام دیا جائے وہ عبادت شمار ہوتا ہے جس طرح کہ ہر وہ کام جو ظالم حکومت کیلئے انجام دیا جائے وہ لوگوں پر ظلم و ستم اور گناہ شمار ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں صوبائی رجسٹریشن کے جنرل ڈائریکٹر جناب منوچہر تیموری سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ کے نظام میں ہر وہ کام جو اسلامی نظام کی بہتری کے لئے انجام دیا جائے وہ عبادت شمار ہوتا ہے جس طرح کہ ہر وہ کام جو ظالم حکومت کیلئے انجام دیا جائے وہ لوگوں پر ظلم و ستم اور گناہ شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: روایات میں آیا ہے کہ اگر کسی نے ظالم کی تھوڑی سی بھی مدد کی تو اس کا بھی اس کو جواب دینا ہوگا اور اگر کوئی الہی نظام میں مدد کرے گا تو اس کا ثواب اسے ضرور ملے گا۔

انہوں نے کہا: اسلامی نظام میں ہر طرح کی خدمت کی اہمیت ہے اور اس وقت بہترین خدمت لوگوں کی مشکلات کو دور کرنا ہے۔

قم المقدسہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ثقافت اہل بیت علیہم السلام میں حتی افراد کے اچھے نام کے انتخاب کی جانب بھی خاص توجہ دی گئی ہے اور اہل بیت علیہم السلام نہیں چاہتے تھے کہ لوگوں کے نام نامناسب ہوں۔ جب لوگ ائمہ علیہم السلام کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے تو وہ ان کا نام پوچھا کرتے تھے اگر کسی کا نام احمقانہ اور نامناسب ہوتا تو اسے تبدیل کر دیا کرتے تھے۔

آیت اللہ سعیدی نے کہا: قیامت کے دن ہر شخص کو اس کے نام سے پکارا جائے گا۔

انہوں نے کہا: اچھی چیز اگر زیادہ ہو تو بہت بہتر ہے پس معاشرے میں اہل بیت علیہم السلام کے نام جتنے زیادہ ہوں گے اتنا ہی معاشرے کے لیے بہتر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .