۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
دیدار اعضای هیأت رئیسه مجمع نمایندگان طلاب با آیت الله محسن اراکی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: مریض کی دیکھ بھال کرنا مقدس ترین خدمات میں سے ایک ہے اور یہ کام اپنے اندر بہت سی مشکلات بھی رکھتا ہے۔ اس لیے حکام کو ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ محسن اراکی نے قم میں اس ہفتے کی نمازِ جمعہ کے موقع پر مصلی قدس میں متعدد نرسوں کے اعزاز میں منعقدہ مراسم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بہت سے لوگوں کی زندگی کا انحصار نرسنگ اور ان کے علاج پر ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے مریض کی دیکھ بھال کرنا مقدس ترین خدمات میں سے شمار کیا جاتا ہے۔

مجلسِ خبرگان رہبری (ماہرین اسمبلی) کے رکن نے مزید کہا: روایت میں آیا ہے کہ "لوگوں کی خدمت سے بہتر کوئی عبادت نہیں" اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت کرنے کا بہت زیادہ ثواب ہے اور جس قدر انھیں دوسروں کی مدد کی ضرورت ہوگی اس خدمت کا ثواب بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

آیت اللہ اراکی نے کہا: جب ایک مریض جو آپریشن تھیٹر سے باہر آتا ہے یا جس وقت درد کی وجہ سے تکلیف میں ہوتا ہے تو اسے اس وقت خصوصی طور پر تیماردار کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہاسپٹل میں بیماروں کی وضعیت اور ان کی مسلسل دیکھ بھال کے سبب کچھ نرسیں بہت زیادہ تکلیف برداشت کرتی ہیں، بے خوابی کا شکار رہتی ہیں یا ایک وقت کسی درد میں مبتلا مریض کی توقعات ان کی توان سے بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے دونوں طرف سے بداخلاقی وغیرہ کا مشاہدہ بھی ہو سکتا ہے۔

مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن نے مزید کہا: ایک نرس کا اپنے فریضے کے دوران ان مشکلات کو تحمل کرنا خدا کی عظیم عبادتوں میں سے ایک ہے۔ میں "نرس ڈے" کی مناسبت سے تمام نرسز کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .