حوزہ/ آیت اللہ کریمی جہرمی نے شیراز میں حضرت سیدعلاءالدین حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کی اور اس روحانی موقع پر امامزادہ کے متولی سے ملاقات و گفتگو بھی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ کریمی جہرمی نے شیراز میں حضرت سید علاءالدین حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کی اور اس روحانی موقع پر امامزادہ کے متولی سے ملاقات و گفتگو بھی کی۔

اس موقع پر آیت اللہ مدرسی (رکن مجلس خبرگان رہبری)، حجت الاسلام والمسلمین دژکام (نمائندہ ولی فقیہ فارس و رکن مجلس خبرگان)، حجت الاسلام والمسلمین رجائی نسب (صدر عدلیہ فارس)، حجت الاسلام والمسلمین موسوی (ڈائریکٹر اوقاف فارس) اور صوبے کے متعدد علمائے کرام بھی شریک تھے۔

یہ پروگرام نہ صرف ایک روحانی اجتماع تھا بلکہ علما اور دینی اداروں کے ذمہ داران کے درمیان رابطے اور ہم فکری کے فروغ کا بھی موقع فراہم ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha