۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
طہ محمدی

حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا:پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ جو بھی ہماری اور ان علما کی تعظیم کرے گا جو خالصتاً اورصدق دل سے قرآن اور بشریت کی نجات کے لئے زحمتیں کرتا ہے، گویا اس نے خدا وند متعال کی تعظیم کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ غیاث الدین طہ محمدی نے پیغمبر اکرم (ص) کی ولادت با سعادت کے موقع پر ایران کے شہر آران اور بیدگل کے بزرگ علماء کی کاوشوں کی قدردانی اور 10 ہزار شہید علمائے کرام کے سلسلے میں قم المقدسہ میں منعقد ہونے والے کے لئے منعقد کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ایران کی آبادی کو دیکھتے ہوئے 10 ہزار علمائے کرام کا شہید ہونا بہت بڑی بات ہے، علمائے کرام نے انقلاب اور اسلام کے لیے سب سے زیادہ شہید پیش کیے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے اس کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید کہا: شہر قم کے علاوہ صوبائی مراکز میں بھی اس طرح کے کانفرنس منعقد ہوں گے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ انقلاب اسلامی ایران علمائے کرام کا انقلاب ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے شیعہ علمائے کرام کی تعظیم کو خدا کی تعظیم قرار دیتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ جو بھی ہماری اور ان علما کی تعظیم کرے گا جو خالصتاً اورصدق دل سے قرآن اور بشریت کی نجات کے لئے زحمتیں کرتا ہے، گویا اس نے خدا وند متعال کی تعظیم کی۔

آیت اللہ طہ محمدی نے شیعہ علمائے کرام کو خدا، دین، تقویٰ اور نیکی کی علامت قرار دیا اور کہا: روایات کے مطابق عالم کے چہرے اور اس کے گھر کے در دیوار کی طرف دیکھنا بھی عبادت ہے۔

انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روز بعثت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: عالم بشریت اس بعثت کی وجہ سے روز قیامت تک نجات اور سعادت ابدی حاصل کرتی رہے گی، اور یہ ساری برکتیں اور سعادتیں اسی شب کی وجہ سے ہیں جسے ہم شب بعثت کہتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .