۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سپاہ

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو امریکہ کی جانب سے 15 ملین ڈالر کے انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے سفارتی سلامتی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران (IRGC)کے بارے میں مالی معلومات کے لیے 15 ملین ڈالر کے انعام کی پیشکش کی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے خلاف امریکہ کے اس اعلان سے اس کے جاسوسی نیٹ ورک کی کمزوری کا پتہ چلتا ہے جس کااعتراف خود امریکہ نے اس بیان سے کیا ہے۔

ایک نئی ٹویٹ میں، امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے سفارتی سلامتی کے "انصاف کے لیے انعامات" کے صفحہ نے IRGC کے مالیاتی نیٹ ورک کے بارے میں معلومات کے لیے 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔

محکمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردی کو روکنے کے لیے IRGC کی مالی حدود کی نشاندہی کرنے میں مدد کی ضرورت ہے، یہ اعلان امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے سفارتی سلامتی کی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا گیا۔

دفتر کی ویب سائٹ پر ایک اعلان کے مطابق، IRGC کے مالیاتی نظام اور قدس فورس سمیت اس کی تمام شاخوں کے بارے میں معلومات کے لیے $15 ملین تک کا انعام دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .