۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حاج قاسم سلیمانی در کنار رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے کمانڈروں نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بلند مقام اور فلسطین اور مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت کو خراج تحسین پیش کیا اور فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی راہ پر گامزن رہنے کے عزم پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں اور غزہ کی پٹی میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے شہید سلیمانی کی عظیم کاوشوں کو یاد کیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداروں نے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کو آزاد کرانے اور راہ شہادت کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسلامی تحریک جہاد کے سینئر کمانڈروں میں سے ایک "خضر حبیب" نے شہید سلیمانی کو خراج تحسین پیش کیا اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی تلاش و کوشش کی حمایت میں ان کی بے لوث خدمات اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایران اپنا وعدہ پورا کرتا آیا ہے اور پورا کرتا رہے گا۔

پاپولر فرنٹ آف فلسطین کے پولیٹیکل بیورو کے رکن طلال ابو ظریفہ نے فلسطینی مزاحمت کی عسکری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور اسے وسعت دینے اور جارحیت اور جبر کے خلاف مزاحمتی محاذوں کی میدان جنگ میں کامیابیوں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے عظیم کردار کو یاد کیا۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سینئر کمانڈر محمد صالح نے بھی ایک مختصر بیان میں کہا کہ اگرچہ ہم قاتل صہیونیوں کے ہاتھوں جنرل سلیمانی کی شہادت پر سوگ مناتے ہیں لیکن مزاحمت کے کئی دوسرے کمانڈر نے بھی اسی خون سے جنم لیا ہے۔

شہداء ابو علی مصطفیٰ بریگیڈز کے ترجمان "ابو جمال" نے بھی فلسطینی مجاہدین کی طرف سے صہیونی دشمن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے فلسطینی مزاحمت کے عزم کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ لبنان اور عراق کے تمام خطوں میں صیہونیت کا خاتمہ ہوگا۔ اور شہید سلیمانی کے اثرات اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی طرف سے فلسطینیوں کے دشمن امریکہ اور عالمی سامراج کے خلاف حمایت کے اثرات نمایاں ہیں اور مزاحمت کی کامیابی کا باعث بنیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .