۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام جمعه آبدان

حوزہ / ایران کے شہر آبدان کے امام جمعہ نے سویڈن میں قرآن کریم کی توہین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم کی توہین کرنے والے حتماً عذابِ الہی کے منتظر رہیں لیکن ان کا یہ کام قرآن کریم کے متعلق لوگوں کی بیداری کا باعث بنے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر آبدان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین محمود کارگر نے اس شہر کی مسجد امام حسین (ع) میں امام ہادی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج انقلابِ اسلامی کی برکتوں سے بہت زیادہ جوان اپنے رہبر پر اپنی جان تک فدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

شہر آبدان کے امام جمعہ نے سویڈن میں قرآن کریم کی توہین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم کی توہین کرنے والے حتماً عذابِ الہی کے منتظر رہیں لیکن ان کا یہ کام قرآن کریم کے متعلق لوگوں کی بیداری کا باعث بنے گا۔

انہوں نے چادر کو خواتین کے لئے بہترین لباس قرار دیتے ہوئے کہا: شہید قاسم سلیمانی خم ہو کر شہداؤں کی ماؤں کی چادریں چومتے تھے۔

شہر آبدان کے امام جمعہ نے کہا: دشمن کی چادر اور انقلاب سے کوئی خاص دشمنی نہیں ہے بلکہ ان کی اصلی دشمنی اسلام کے ساتھ ہے۔

حجت الاسلام کارگر نے کہا: امام ہادی علیہ السلام کا فرمان ہے "اگر کوئی حق کو پا لے تو اسے اپنے خالق کی اطاعت کرنی چاہئے نہ کہ مخلوق کی۔ اور وہ مخلوق کی جانب سے آنے والی مشکلات سے بھی نہیں گھبراتا"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .