۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه بروجرد

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید علی حسینی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قرآن سراسر نور ہے، ہدایت کرتا ہے اور سعادت بخشتا ہے، قرآن کریم اور مقدسات اسلام کی کی توہین کرنا دشمنوں کی کمزوری اور ذلت کی علامت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر بروجرد کے امام جمعہ حجۃ الاسلام سید علی حسینی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قرآن سراسر نور ہے، ہدایت کرتا ہے اور سعادت بخشتا ہے، قرآن کریم اور مقدسات اسلام کی کی توہین کرنا دشمنوں کی کمزوری اور ذلت کی علامت ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کیا کہ امریکہ مردہ باد اور استکبار مردہ باد کے نعرے قرآنی اور دینی تعلیمات میں سے ہیں، دشمن یہ جان لے کہ اگر اس نے مسلمانوں کی مقدسات کی توہین کی تو اس کا زوال ضرور آئے گا۔

امام جمعہ بروجرد نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ بے حجابی بد حجابی کا مقابلہ معاشرے میں ایک ثقافت بن جانا چاہیے، معاشرے میں عفت و حجاب کی پابندی ضروری ہے اور دین اسلام نے اس چیز پر تاکید کی ہے اور ہر ایک کو اس اس کی پاسداری کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام حسینی نے معاشرے میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضے کو عام کرنے پر تاکید اور کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ذمہ داری کو معاشرے میں فروغ اور وسعت دینا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .