۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
احمد رضا رضوی زرارہ

حوزہ/ مجلس علماء ہند شعبہ قم کے صدر: آج جو بھی تعلیمات اسلام و قرآن کا مطالعہ کررہا ہے بالخصوص نوجوان نسل اسکے لئے یہ بات روشن ہوتی جا رہی ہے کہ اسلام ہی در حقیقت انسانیت کا مذھب ہے جہاں ہر اس چیز سے روکا گیا ہے جو انسانیت کیلئے مضر اور جان لیوا ہے جبکہ انکا اپنا تحریف شدہ مذھب اور مذھب کے پرچارک صرف انسانیت کو جھنم میں ڈھکیل رہے ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس علماء ہند شعبہ قم کے صدر مولانا احمد رضا رضوی زرارہ نے یورپی ممالک میں قرآن کریم کی توہین کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ناب محمدی کی بڑھتی روشنی سے خوفزدہ یورپ اور امریکہ کے نام نہاد اور آزادی قلم و بیان کے جھوٹے علمبرداروں نے ایک مرتبہ پھر اپنی خبیثانہ حرکت سے عالم اسلام کے قلوب کو مجروح کیا ہے یہ وہی بد سرشت لوگ ہیں جو ہلو کاسٹ کیلئے آزادی قلم و بیان کو مذموم جانتے ہیں اور مقدسات دین و مذھب کی توھین کو آزادی قلم اور بیان کا نام دیتے ہیں گزشتہ دنوں سویڈن کے ایک سیاسی لیڈر نے قرآن کی توھین کی اور پھر ھالیند میں بھی یہ مذموم حرکت دھرائی گئ۔

انہوں نے کہا کہ در حقیقت یہ سب صرف اس بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جو اسلام اور قرآن کی بڑھتی ہوئی پشرفت جو ھضم نہیں کر پا رہے ہیں آج یورپ ہو یا امریکہ میں جو مذھب سب سے زیادہ پھیل رہا ہے اور لوگ اسکے گرویدہ ہو رہے ہیں وہ اسلام ناب محمدی اور قرآن حکیم کی تعلیمات ہیں تحریف شدہ مسيحيت اور یہودیت سے اور اسکے غیر منطقی قوانین سے لوگ گریز پا ہیں آج جو بھی تعلیمات اسلام و قرآن کا مطالعہ کررہا ہے بالخصوص نوجوان نسل اسکے لئے یہ بات روشن ہوتی جا رہی ہے کہ اسلام ہی در حقیقت انسانیت کا مذھب ہے جہاں ہر اس چیز سے روکا گیا ہے جو انسانیت کیلئے مضر اور جان لیوا ہے جبکہ انکا اپنا تحریف شدہ مذھب اور مذھب کے پرچارک صرف انسانیت کو جھنم میں ڈھکیل رہے ہیں۔

بہر حال ہم اس قسم کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے افراد کو بتا رہے ہیں کہ اونچائی کیطرف تھوکنے سے غلاظت خود اپنی ہی طرف پلٹ کر آتی ہے توھین قرآن کرنے والوں کی تاریخ ہمارے سامنے ہے اور ہم نے ایسے افراد کی دنیا میں ہی درگت دیکھ لی ہے ابھی کچھ مھینہ پہلے ہمارے ملک عزیز ھندوستان میں بھی ایک مرتد نے قرآن کی توھین کی تھی نتیجہ آج سامنے ہے کہ دھوبی کا کتا نہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا انشاءاللہ ان توھین قرآن کرنے والوں کا بھی حشر یہ ہی ہوگا اسلیے کہ

پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .