۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
News ID: 361035
20 جون 2020 - 15:54
معجزہ اور کرامت میں فرق

حوزہ/ہر چیز معجزہ نہیں! کیونکہ معجزہ نبی اور امام معصوم علیھم السلام حق و حقیقت کے اثبات کے لئے اللہ کے حکم دکھاتے ہیں جس کو دیکھ عقل بشری عاجز ہوجائے اور اس کا جواب لانا طاقت انسانی سے پرے ہو،اس کو معجزہ کہتے ہیں۔

تحریر: مولانا سید نصرت علی جعفری 

حوزہ نیوز ایجنسی | ہر چیز معجزہ نہیں! کیونکہ معجزہ نبی اور امام معصوم علیھم السلام حق و حقیقت کے اثبات کے لئے اللہ کے حکم دکھاتے ہیں جس کو دیکھ عقل بشری عاجز ہوجائے اور اس کا جواب لانا طاقت انسانی سے پرے ہو،اس کو معجزہ کہتے ہیں۔

لیکن کرامت اولیاء کرام کے ذریعہ وجود میں آسکتا ہے عام انسان جو اس منزل پر پہنچ جائے اس سے کرامت دیکھ سکتے ہیں اور وہ کرامت دکھا سکتے ہیں، ابھی فعلا چھپرہ بہار میں ہنگامہ برپا ہو معجزہ ہوگیا معجزہ ہوگیا؛ 

پہلی بات یہ معجزہ نہیں اگر حقیقت میں کچھ ہے بھی تو وہ کرامت کہلائے گا معجزہ نہیں؛ لہذا اس کی تصدیق کرنی چاہئے تاکہ قوم و ملت کا مذاق نہ اڑایا جائے؛ اور اس مذھب کی شان علم و دانائی جس کی وجہ سے ہم پوری دنیا میں چھائے ہوئے ہیں وہ باقی رہ سکے اس کی لاج رکھتے ہوئے،  پہلے تحقیق کرلیں پھر اظہار خیال فرمائیں اور آئندہ ان تمام باتوں سے پرہیز کریں۔

کسی ذاکر اور نیم ملا خطرہ ایمان کی باتوں میں نہ آئیں بلکہ عقل و شعور کی عینک سے اس کا مطالعہ کریں تاکہ حقیقت تک رسائی ہوسکے؛ 

کچھ لوگ قوم میں مذھب و دین کے نام پر سودا گر ہیں ایسوں سے دور رہیں؛  بےعمل کو ممبر پر بیٹھنے کی اجازت ہرگز نہ دیں،  وہ اپنی چکنی باتوں اور لفاظی سے دوسروں کے عقیدہ کا سودا کرتا ہے بےعمل لوگ، لوگوں  کو عمل کی ترغیب کیسے لاسکتا ہے غور وفکر کرنے کا مقام ہے خود جاہل  ہو تو دوسرے کو علم کیسے دے سکتا ہے لہذا اس دور پر فتن میں ہوشیار وبیدار رہیں کسی کے دھوکہ میں نہ آئیں تاکہ دنیا بھی ٹھیک رہے اور آخرت بھی سنورتی جائے۔

نوٹ: حوزہ نیوز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں حوزہ نیوز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .