حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ صافی گلپایگانی (رحمة اللہ علیہ) فرماتے تھے کہ دنیا کی ہر دولت اور ہر مقام انسان سے چھن سکتا ہے لیکن اگر عقیدہ باقی رہے تو وہ شخص خسارہ اٹھانے والا نہیں ہے۔ لیکن اگر عقیدہ جاتا رہے تو خواہ انسان کے پاس کتنا ہی سرمایہ کیوں نہ ہو، وہ ’’خَسِرَ الدُّنْیا وَالْآخِرَةَ‘‘ کا مصداق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ، رسول اکرم (ص) اور ائمہ اطہار علیہم السلام پر ایمان، سب سے بیش قیمت خزانہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف شیطانی طاقتیں اور فریب دہ جال ہمیشہ اس عقیدے کو نشانہ بنانے کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔
مرحوم مرجع تقلید نے مؤمنین کو نصیحت کی کہ وہ اپنی فکری اور ایمانی حفاظت کو اولین ترجیح دیں اور ہر اس فتنے اور وسوسے سے ہوشیار رہیں جو انہیں عقیدہ و ایمان سے محروم کر سکتا ہے۔
یہ بیانات ان کی نصیحتوں پر مشتمل مجموعے ۱۱۰ پند دلنشین میں درج ہیں۔









آپ کا تبصرہ