۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مرادبیگی

حوزه/ حوزہ علمیه ایلام ایران کے سربراہ نے کہا کہ مغربی آزادی بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے اور قرآن کی توہین کرنے کی وجہ اسلام ناب محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے پھیلنے کا خوف ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مرادبیگی نے حوزہ علمیه صوبۂ ایلام کے معاونین کی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حالیہ دنوں کچھ مغربی ممالک کی طرف سے خدا کی کتاب قرآن مجید کی توہین کی گئی، جس سے امت مسلمہ کے دلوں کو تکلیف پہنچی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کی بے حرمتی یعنی انسانیت، علم و دانش، معنویت، دنیا کے تمام مسلمانوں، انبیاء علیہم السلام، ادیان اور انسانی اقدار کی بے حرمتی ہے، کیونکہ قرآن مجید میں حضرت موسیٰ کلیم اللہ اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام کا تذکرہ ملتا ہے، قرآن میں عیسائیت اور یہودیت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے اور قرآن میں ہی تمام انسانوں کیلئے انسانیت اور ہدایات کے احکام موجود ہیں، لہٰذا قرآن کی بے حرمتی کا مطلب انسانیت کی بے حرمتی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مرادبیگی نے قرآن مجید کی توہین پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حرکت نے امت مسلمہ کے دلوں کو زخمی کر دیا اور مغربی دنیا ایسے لوگوں کو آزادی بیان کے بہانے سے ایسے اقدامات کرنے کی اجازت دیتی ہے، لیکن اگر کوئی شخص مغربی حکومتوں اور سیاست دانوں پر تنقید کرے تو وہ اس کے خلاف جلد رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

حوزه علمیه صوبۂ ایلام کے سربراہ نے کہا کہ اگر کوئی ہولوکاسٹ کا مسئلہ اٹھائے تو ان کے ساتھ اس فرانسیسی فلسفی کی طرح نمٹا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی فلسفی کو ہولوکاسٹ پر سوال اٹھانے کے جرم میں فرانس بدر کر دیا تھا۔

حوزہ علمیه ایلام ایران کے سربراہ نے مزید کہا کہ مغربی آزادی بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے اور قرآن کی توہین کرنے کی وجہ اسلام ناب محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے پھیلنے کا خوف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .