۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سید ابراهیم رئیسی

حوزہ/ ایرانی صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے قرآن کی بے حرمتی کو تمام آسمانی مذاہب کی بے حرمتی کے مترادف قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر نے جمعرات کو ایک کانفرنس میں یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) اورقرآن اور جیسی مقدس کتاب کی توہین کرنے والوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ انہوں نے درحقیقت تمام ادیان ابراہیمی اور انسانیت کی توہین کی ہے۔

حجہ الاسلام رئیسی نے کہا کہ آزادی کے نام پر اس قسم کا کام پوری انسانیت کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حرکت کو کوئی قبول نہیں کرے گا کیونکہ یہ آزادی بیان کے خلاف ہے۔

انہوں نے یورپیوں کے انسانیت سوز جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خود کو انسانی حقوق کا حامی کہنے والے یورپیوں کو اب عام لوگوں بالخصوص مسلمانوں کو جواب دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ کچھ شدت پسند گروہوں نے ایک منصوبہ بند پروگرام کے تحت اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا تھا جس پر دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .