۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجمع جهانی تقریب مذاهب

حوزہ/ عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی (مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی) نے قرآن پاک اورمقدسات اسلامی کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیانیہ جاری کیا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی (مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی) نے قرآن پاک اورمقدسات اسلامی کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«نَزَّلَ عَلَیْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِمَا بَیْنَ یَدَیْهِ وَ أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِیلَ، مِنْ قَبْلُ هُدًی لِلنَّاسِ وَأَنْزَلَ الْفُرْقَانَ» )سوره آل عمران، آیت ۳ و ۴)

ایک بار پھر پوری دنیا نے دیکھا کہ مغربی حکومت کے حمایت یافتہ اسلام مخالف دشمنوں نے کس طرح مقدسات اسلامی کی توہین کی ہے۔

بعض یورپی ممالک کے حکام نے انسانی حقوق کے خوبصورت نعروں اور آزادی بیان کے بہانے عوام کے درمیان دشمنی پیدا کرنے اور اس دشمنی کو پروان چڑھانے کی راہ میں انتہا پسند عناصر کا ساتھ دیا ہے۔ وہ اپنی سیاسی حکمت عملی کے طور پر مختلف طریقوں سے عالمی صیہونیت کے مذموم ہدف یعنی اسلام دشمنی اور اسلامو فوبیا کی پیروی کرتے ہیں۔

مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید پر حملہ اور اس کی شان میں گستاخی نہ تو آزادی اظہار ہے اور نہ ہی اس کا کوئی اور جواز ہے، یہ وحی الٰہی، مذاہب ابراہیمی اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے عقائد کی بہت بڑی توہین ہے۔

لیبلز