۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
درس خارج آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ حضرت آیت الله العظمیٰ نوری ہمدانی نے آج صبح اپنے درس خارج کے آغاز میں سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی اور کہا: یہ بات بالکل یقینی ہےکہ جب دشمن منطق و استدلال سے باتیں نہیں کر پاتے تو توہین پر اتر آتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله العظمیٰ نوری ہمدانی نے آج صبح حرم مطہرحضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں واقع مسجد اعظم میں اپنے درس خارج کے آغاز میں امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی اور سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی اور کہا: یہ بات بالکل یقینی ہےکہ جب دشمن منطق و استدلال سے باتیں نہیں کر پاتے تو توہین پر اتر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا: وہ قرآن کریم کی شان میں جسارت کرتے ہیں، اس عمل کا دوسرا نتیجہ یہ ہے کہ مغرب میں آزادی اظہار خیال کا نعرہ انسانی حقوق کے نعرے کی طرح جھوٹ سے زیادہ کچھ نہیں اور وہ آزادی اظہار خیال اور انسانی حقوق جیسے نعروں کو صرف اپنی جنایات کی توجیہ کے لئے استعمال کرتے ہیں، ہم قرآن پاک کی اس توہین کی مذمت کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .