حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ عملِ اسلامی لبنان نے ایک بیان جاری کر کے سویڈن میں انتہا پسند گروہ کی جانب سے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تحریکِ عملِ اسلامی لبنان نے کہا کہ یہ گھناؤنے اقدام عقیدے اور عبادت کی آزادی سے متصادم ہے اور ادیان کے مابین گفت و شنید میں غیر مؤثر اور بالکل برعکس نتیجہ دیں گے۔
تحریکِ عملِ اسلامی لبنان نے مزید کہا کہ دینِ اسلام مغرب کے برعکس آسمانی مذاہب اور مختلف تہذیبوں کے درمیان گفت و شنید، بقائے باہمی اور اظہار رائے کی آزادی سے متصادم نہیں ہے۔