۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شیخ احمد قبلان مفتی جعفری لبنان

حوزہ/شیخ احمد قبلان مفتی جعفری لبنان نے ایک بیان میں سویڈن شہری کی قرآن مجید کی توہین پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک وحشیانہ فعل قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے ممتاز عالم دین شیخ احمد قبلان مفتی جعفری نے ایک بیان میں سویڈن شہری کی قرآن مجید کی توہین پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک وحشیانہ اور بزدلانہ عمل قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مغربی حقوق بشر، ادیانِ الٰہی کے مابین گفت و شنید اور بقائے باہمی کا دعویٰ محض ایک جھوٹ ہے، مزید کہا کہ ہم نے مغرب سے آزادی کے نام پر جارحیت، دہشتگردی، قتل و غارت، تباہی اور فساد کے سوا کچھ نہیں دیکھا ہے۔

مفتی جعفری نے کہا کہ قرآن کریم آسمان کی روح، عقل کی میزان، خدا کے وجود پر واضح دلیل ہے اور ایک جاہل انسان کی توہین سے اس عظیم کتاب کی فضیلت میں کمی نہیں آئے گی۔ مغربی ممالک کا غلبہ اختتامی مراحل میں ہے لہذا آج مغرب جو کچھ کرتا ہے اس کے جواب میں اسے شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سویڈش پولیس کی نگرانی میں اس ملک کے جنوب میں قرآن مجید کو ایک انتہا پسند شخص کے توسط سے کھلے عام نذرآتش کرنے کا واقعہ ایک دہشت گردانہ اقدام ہے اور اس کی ذمہ داری سویڈش حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

شیخ قبلان نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ عمل سے مغرب کی مسلمانوں کے ساتھ تاریخی اور ابدی دشمنی کی یاد تازہ ہو گئی اور ایک بار پھر یہ بات واضح ہو گئی کہ مغرب میں دوسروں کو برداشت کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .