۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حجت الاسلام جمال قدرتی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کردستان کے استاد نے کہا کہ قرآن کریم کی توہین دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین ہے، بدقسمتی سے اس حقیقت کے باوجود کہ مغربی اور یورپی ممالک میں دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین حالیہ برسوں میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہے لیکن اس کے برعکس مغربی ممالک کے سربراہان نے ان توہین آمیز اقدامات کی مذمت نہیں کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں واقع صوبہ کردستان کے حوزہ علمیہ کے پروفیسر حجت الاسلام جمال قدرتی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں کہا: ایک مہذب انسان کی زندگی کا اصول یہ ہونا چاہئے کہ وہ دوسروں کا احترام کرے اور اور دیگر مذاہب الہی کےمقدسات کا احترام کرے۔

حوزہ علمیہ کردستان کے پروفیسر نے کہا: اس وقت یہ بات بالکل صاف طور پر دیکھی جا سکتی ہے کہ مغربی ممالک کہ قانون کی پاسداری کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں وہاں پر دیگر الہی مذاہب کے خلاف ہر قسم کی توہین کی جاتی ہے، جس میں قرآن کریم کی توہین کرنا ان کےقانون کی پاسداری کے جھوٹے نعروں کی اہم ترین مثال ہے۔

حجۃ الاسلام قدرتی نے کہا کہ قرآن کریم کی توہین دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین ہے، بدقسمتی سے اس حقیقت کے باوجود کہ مغربی اور یورپی ممالک میں دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین حالیہ برسوں میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہے لیکن اس کے برعکس مغربی ممالک کے سربراہان نے ان توہین آمیز اقدامات کی مذمت نہیں کی۔

انہوں نےکہا: قرآن کریم کی توہین کے خلاف مغرب والوں کی خاموشی دنیا کو ان کا جھوٹا چہرہ دکھاتی ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قرآن کریم کو اس طرح کی بے حرمتی اور گستاخیوں سے کبھی نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا، کہا کہ: قرآن کریم کے الفاظ اتنے پختہ اور مضبوط ہیں کہ اس کے مقا بل کوئی تحریف اور توہین بے اثر ہی رہے گی، تاہم مسلمان اس بات سے پریشان ہیں کہ ہم مہذب اور جمہوری ہونے کا دعویٰ کرنے والے ممالک میں ایسی توہین کیوں دیکھ رہے ہیں؟

حجت الاسلام قدرتی نے سوال اٹھایا کہ کس اسلامی ملک میں دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین کی گئی ہے؟انہوں نے کہا کہ: ایران میں بہت سے مذاہب اور فرقے امن و سکون کے ساتھ شانہ بشانہ رہتے ہیں لیکن اب تک ایسا نہیں سنا گیا ہے کہ ایک مذہب کے پیروکار دوسرے مذہب کی توہین کریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .