۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
شیخ احمد الطیب شیخ الازهر

حوزہ/ شیخ الازھر شیخ احمد الطیب نے بعض مغربی ممالک کے حکام کی جانب سے اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کرنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسے دین اسلام کی توہین قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ الازہر جناب شیخ احمد الطیب نے کہا: بعض مغربی ممالک کے حکام اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ یہ کام اسلام اور مسلمانوں کی کتنی بہت بڑی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس اقدام کا سبب شریعت اسلامی کی جانب عدم توجہ ہے کیونکہ تمام اسلامی قوانین انسانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کو جرم سمجھتے ہیں۔

شیخ الازہر نے کہا: دین اسلام یا دیگر آسمانی ادیان کو دہشت گردی کی نسبت دینا درست اقدام نہیں ہے کیونکہ ادیان الہی انسان کی سعادت اور خوشبختی کے لیے ہیں اور کچھ گروہوں کی کارستانیوں کو پورے دین سے نسبت نہیں دی جاسکتی ہے۔

احمد الطیب نے کہا: جو اس قسم کی ناپسندیدہ اصطلاحیں استعمال کرنے سے باز نہیں آتے وہ متوجہ نہیں ہیں کہ وہ مشرق اور مغرب کے درمیان ہر قسم کی مفید اورپُرثمر گفتگو کا راستہ بند کر رہے ہیں اور معاشرے میں نفرت انگیز باتوں کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

الازہر یونیورسٹی کے چانسلر کے مغربی حکام، متفکرین اور صاحبان فکر و اندیشہ سے اپیل ہے کہ وہ متوجہ ہوں کہ اس قسم کی گمراہ کن اصطلاحات کا استعمال صرف نفرت اور تعصب میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور یہ امر شدت پسندی سے روکنے والے اور پر امن زندگی بسر کرنے کی دعوت دینے والے ادیان کی تعلیمات سے انحراف کا باعث بنتا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .