۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
محمد زارعیان

حوزہ/اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں ایران کے نمائندے نے امریکی یکطرفہ پن کو دنیا میں انسانی حقوق کے لئے ایک حقیقی خطرہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے متعلقہ تنظیموں کی خاموشی پر تنقید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں ایران کے نمائندے نے امریکی یکطرفہ پن کو دنیا میں انسانی حقوق کے لئے ایک حقیقی خطرہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے متعلقہ تنظیموں کی خاموشی پر تنقید کی۔یہ بات محمد زارعیان نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی، جو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ کی موجودگی میں منعقد ہوئی، میں کہی۔

انہوں نے یکطرفہ پن کے فروغ کو انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے ایک حقیقی عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس وبا کے دوران بھی ایرانی عوام پر عائد غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے اثرات اور ان کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے ایرانی شہریوں کے سیاسی مفادات خصوصا سب سے زیادہ کمزور طبقے، جن میں خواتین ، بچے ، بوڑھے شامل ہیں،  کو نشانہ بنایا ہے اور یہ معاشی دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

اس ورچوئل نشست میں مختلف ممالک کے نمائندوں نے انسانی حقوق کے بارے میں اپنے نظریات کا اظہار کر کے اور اقوام متحدہ کے عہدیدار سے اپنے سوالات کو  پوچھا اور مشیل بیچلیٹ نے بھی سوالات کا جواب دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .