۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہروں اورماڑا، کوئٹہ اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے گزشتہ دو روز کے دوران اورماڑا، کوئٹہ اور شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہر طرح کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردانہ کارروائیوں کے مرتکبین، منتظمین، معاونین، سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف جاری لڑائی میں خطے کے تمام ممالک کی شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ کل کوسٹل ہائی وے پر اورماڑا کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں سات ایف سی اہلکار اور قافلے کے سات گارڈ شہید ہو گئے جبکہ دہشتگردی کا ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پیش آیا جہاں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 فوجی اہلکار شہید ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .