حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہدالرضا سمیت ایران بھر میں آج فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔قم، تہران، اصفہان،شیراز، تبریز اور ہمدان سمیت تمام شہروں میں مجالس عزا برپا ہورہے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال بڑے پیمانے پر آپ کی شہادت کے مراسم برپا نہیں ہو رہے تاہم تاہم اس کے باوجود طبی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران کے کونے کونے میں مجالس عزا کا انعقاد جاری ہے۔ اور علمائے کرام فضائل و مناقب اہلبیت اطہار علیھم السلام بیان کر رہے ہیں۔ عزادار، امام کی مصیبتوں کو یاد کرکے اشک غم بہا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو پرسہ دے رہے ہیں۔
عراق، شام، لبنان، پاکستان، ہندوستان اور دنیا کے دیگر شہروں میں بھی حضرت امام رضا (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور ماتمی جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں۔