۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تصاویر / دسته شادی و سرور در روز عید سعید غدیر خم - قم

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عاشقان محمد و آل محمد کورونا وائرس کے پیش نظر طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عید غدیر انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں اور ایران میں آج عام تعطیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید غدیر کی مناسبت سے مشہد مقدس، قم اور دارالحکومت تہران سمیت سمیت دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے اور عید غدیر کی مناسبت سے ہر طرف جشن اور محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے ہمارے نمائندوں نے خبر دی ہے کہ پورا ملک سراپا جشن و سرور ہے اور ہر طرف قصیدہ خوانی کی محفلیں اور جشن کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے- جگہ جگہ لوگ ایک دوسرے کو میٹھائیاں تقسیم کر کے عید غدیرکی جو عید اکمال دین و اتمام نعمت ہے، مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

اس سلسلے کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں جاری ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان ولایت عید ولایت کا جشن منا رہے ہیں۔

عید غدیر اور عید مباہلہ کی مناسبت سے پورے ایران میں عشرہ ولایت کی تقریبات دو روز قبل سے ہی باقا عدہ شروع ہو چکی تھیں جو پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان سے بھی خبر ہے کہ ہر طرف جشن و محفلوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عراق اور شام سے بھی ہمارے نمائندوں نے خبر دی ہے کہ عید غدیر کا جشن بہت ہی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

نجف اشرف میں مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر، کربلائے معلی میں حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام اور اسی طرح مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے  اور عید غدیر کا جشن بہت ہی دھوم سے منایا جا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عاشقان محمد و آل محمد کورونا وائرس کے پیش نظر طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عید غدیر انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں اور ایران میں آج عام تعطیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی عید غدیر کے اس بابرکت اور پر مسرت موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .