۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
عید سعید غدیر خم

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عاشقان محمد و آل محمد کورونا وائرس کے پیش نظر طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عید غدیر انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں اور ایران میں آج عام تعطیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے اورعید غدیر کی مناسبت سے ہر طرف جشن اور محفلوں کا سلسلہ جاری ہے اور عمارتوں ، مساجد اور امام بارگاہوں جبکہ نجف اشرف میں مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر، کربلائے معلی میں حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام اور اسی طرح مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے  اور عید غدیر کا جشن بہت ہی دھوم سے منایا جا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عاشقان محمد و آل محمد کورونا وائرس کے پیش نظر طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عید غدیر انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں اور ایران میں آج عام تعطیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی عید غدیر کے اس بابرکت اور پر مسرت موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .