۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سلیمانی

حوزہ/ کاشان ایران میں رہبر انقلاب کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران نے مشرقی اور مغربی سپر طاقتوں کی تدفین اور تنزلی کی راہ ہموار کردی ہے،کہا کہ انقلاب اسلامی ایران،امام خمینی(رح) اور رہبر انقلاب کی قیادت میں اور عوام کی حمایت کے ساتھ استکبار جہاں کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا ہے اور پوری طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ عباس علی سلیمانی نے اس ہفتے کاشان کے خطبۂ جمعہ میں عید سعید غدیر کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام میں،واقعۂ غدیر اور ولایت کے دفاع میں حضرت فاطمۂ زہرا سلام اللہ علیہا جیسا  کوئی مبلغ نہیں آیا ہے۔

کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مزید کہا کہ ولایت، حضرت فاطمۂ زہرا (س) کی کاوشوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے،جبکہ آپ(س) اس راہ کی پہلی شہید ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئےکہ انقلاب اسلامی ایران نے مشرقی اور مغربی سپر طاقتوں کی تدفین اور تنزلی کی راہ ہموار کردی ہے،مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران،امام خمینی(رح) اور رہبر انقلاب کی قیادت میں اور عوام کی حمایت کے ساتھ استکبار جہاں کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا ہے اور پوری طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

امام جمعہ کاشان نے دنیا میں امریکہ کی تنہائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا کے مختلف شعبوں میں اس قدر ترقی کی ہے کہ کسی کو یہ توقع نہیں کہ ایران کے بغیر خطے کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے ملک میں موجود تیل اور گیس،نایاب اور قیمتی قدرتی وسائل کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت عوام کی مدد سے معیشت اور نوجوانوں کے روزگار جیسے مسائل کو حل کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .