۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ شمس الدین شرف الدین مفتی اعظم یمن

حوزہ/یمنی مفتی اعظم شیخ شمس الدین شرف الدین نے کہا کہ ولایت پذیری وہ اہم موضوع ہے جس کی امت کو ہر وقت اور ہر جگہ پر ضرورت ہوتی ہے اور یہ امت کے مسائل سے چھٹکارا پانے کا حل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید سعید غدیر کے موقع پر یمنی مفتی اعظم شیخ شمس الدین شرف الدین اور یمنی علماء ایسوسی ایشن کے ارکان کی موجودگی میں "قرآنی مفہوم میں ولایت الٰہی" کے عنوان سے ایک کانفرنس یمنی دارالحکومت صنعا میں منعقد ہوئی۔

شیخ شمس الدین شرف الدین نے اس کانفرنس میں عید غدیر کو زندہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ عید غدیر خدا،رسول(ص)اور امیر المؤمنین علی(ع)کی ولایت کو قبول کرنے کی عظمت اور اہمیت پر حقیقی ایمان ہے اور عملی طور پر رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرامین کو فرزندان امت اسلامیہ کی روح میں زندہ کر دیتی ہے۔

یمنی مفتی نے رسول اللہ(ص) اور امت اسلامیہ کی نظر میں امام علی (ع) کی زندگی اور جہادی زندگی کی عظمت اور ان کے عظیم مقام اور مرتبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ولایت پذیری کہ جس کا خداوند عالم نے حکم دیا ہے وہ اہم موضوع ہے،جس کی امت کو ہر وقت اور ہر جگہ پر ضرورت ہوتی ہے اور یہ امت کے مسائل سے چھٹکارا پانے کا واحد حل ہے۔ 

اس عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یمنی علماء ایسوسی ایشن کے ارکان شیخ خالد موسیٰ اور شیخ طہ الحاضری نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ولایت کو قبول کرنا، امت کی عزت و وقار اور دشمنوں پر اس کی فتح کا سبب بنتا ہے۔

یمنی علماء نے بھی یوم ولایت کے احیاء سے سبق اور عبرت لینے اور رسول اللہ(ص)کے فرامین پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یمن کے خلاف سعودی جارحیت، حق و باطل کی کشمکش کا تسلسل ہے

یمنی وزارت برائے میراث کے دفتری انچارج صالح ناجی نے اس کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ بہت سارے عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل نواز ہیں،مزید کہا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت،حق و باطل کے درمیان کشمکش کا تسلسل ہے۔

انہوں نے حق کو قبول کرنے اور باطل کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام سینکڑوں سالوں سے یوم غدیر کا احیاء کر رہے ہیں اور یہ عظیم عید ملت یمن کو وراثت میں ملی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .