۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام ارزنده

حوزہ / ایران کے شہر بہار کے امام جمعہ نے کہا: چودہ سو سال کے بعد آج غدیر کا پیغام یہ ہے کہ ولی فقیہ کی اطاعت کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر بہار کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محمد علی ارزندہ نے مدرسہ علمیہ آیت اللہ آخوند (رہ) میں طلاب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عید غدیر کی مناسبت سے تہنیت و تبریک پیش کرنے کے بعد اس سوال کہ "علی ابن ابیطالب علیہما السلام کا میدانِ جنگ میں کوئی حریف نہیں تھا لیکن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد اپنا حق لینے کے لئے کیوں تلوار نہیں اٹھائی؟، کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: اس سوال کے جواب کے لئے ہمیں یہ جاننا ہو گا کہ بشری سماج میں کوئی ذمہ داری رہبری اور قیادت سے بالاتر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ادیان الہی میں سب سے زیادہ اہمیت دینِ اسلام کی ہے اور بعض اوقات اسلامی معاشرہ کے رہبر و رہنما کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کہ وہ رہبری اور قیادت اور اپنے ہدف کی حفاظت میں سے ایک کا انتخاب کرے۔

شہر بہار کے امام جمعہ نے مزید کہا: امیرالمومنین علیہ السلام کو اپنے دور میں ایسے حالات کا سامنا تھا کہ اگر وہ اپنی رہبری (معاشرہ کی قیادت) کی حفاظت کے لئے جدوجہد کرتے تو قیادت و رہبری چلی جاتی۔

حجت الاسلام محمدعلی ارزنده نے کہا: اس زمانہ میں اسلامی معاشرہ شدید اختلافات کا شکار تھا۔ ان حالات میں امیرالمومنین علیہ السلام اگر اپنی قیادت کو بچاتے تو مدینہ میں طولانی جنگ چھڑ جاتی اور اس جنگ میں حضرت علیہ السلام کے خاص اصحاب کہ جو آپ کے اہلبیت علیہم السلام بھی تھے شہید ہو جاتے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .