۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمد حسن رستمیان

حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین رستمیان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امیر المؤمنین علی (ع) صراط مستقیم ہیں،کہا کہ ولایت کی راہ پر گامزن رہنے سے انسان کی آخرت سنوار سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن رستمیان نے شہر ولیعصر دامغان میں عید غدیر کی مناسبت سے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ولایت امیر المؤمنین علی علیہ السلام کو نجات کا ذریعہ قرار دیا۔

حوزہ علمیہ صوبۂ سمنان کے سربراہ نے حضور اکرم(ص)کے اس فرمان کا ذکر کرتے ہوئے کہ "عید غدیر امت کی سب سے با فضیلت عید ہے"، بیان کیا کہ سوال یہ ہے کہ کیوں رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غدیر کو بہترین عیدوں میں شمار کیا؟ کیونکہ اس عظیم عید کی عظمت کی وجہ انسان کی سعادت مندی ہے۔

امام جمعہ دامغان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں اس عید کے سائے میں زندگی کے مقصد سے دور نہیں ہونا چاہئے،اسی لئے امیر المؤمنین (ع) صراط مستقیم ہیں،مزید کہا کہ زندگی میں منحرف راستہ اختیار کرنے ہم کبھی مقصد تک نہیں پہنچ پائیں گے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رستمیان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں مادی اور روحانی زندگی میں بھی سیدھے راستے پر گامزن رہنا چاہئے،کہا کہ رسول اکرم (ص) نے فرمایا کہ اگر آپ امیر المؤمنین امام علی (ع) کی پیروی کریں تو،گمراہ نہیں ہوں گے۔عید سعید غدیر کا مطلب ہے ہمارا سیدھا راستہ اور اس عید کی فضیلت کا راز یہ ہے کہ لوگ امام علی (ع) کے ساتھ سعادت مند ہوں گے۔

آخر میں ، انہوں نے عالم اسلام کو عید سعید غدیر کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے ولایت امیر المؤمنین علی علیہ السلام کو سعادت مندی کا ذریعہ قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .